الوقت - بحرین کے مختلف علاقوں میں اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔
بحرین کے لؤلؤ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین شیخ عیسی قاسم کے خلاف مشتبہ عدالتی کارروائی کی مخالفت کر رہے تھے۔ وہ لوگ اس ملک کے تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ میں نعرے لگا رہے تھے۔
بحرین کی عدالت نے اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی غیر موجودگی میں بدھ کو ان کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی تھی جو محض دس منٹ تک جاری رہی۔ آگے کی کارروائی کے لئے 14 اگست کی تاریخیں مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے سے اس ملک کے لوگ غصے میں ہیں جو ان کی حمایت میں مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں۔