:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

علاقے میں امریکا کی سفارتکاری کی تین سطح

Wednesday 27 July 2016
علاقے میں امریکا کی سفارتکاری کی تین سطح

الوقت - غیر قانونی صیہونی حکومت اور اس کی بچہ سعودی حکومت کی تشکیل ان اقدامات میں سے ہے جن کو وائٹ ہاوس اور اس کے اتحادیوں نے اپنی عظیم سیاست کو آگے بڑھانے کے لئے انجام دیئے ہیں۔  ان دنوں علاقے کی تبدیلیاں، ایسی متضاد پالیسیاں ہیں جن کا ہم امریکا کی سربراہی میں مشاہدہ  کر رہے ہیں۔

 بحرین میں اس ملک کے شیعہ سینئر رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریت کے سلب ہونے سے اس ملک کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور  عوام  کے مظاہرے اور اعتراضات  اپنے اوج پر پہنچ گئے۔   ملک کی آبادی کے  تناسب کو بدلنے اور مخالفین کی گرفتاری اور ان کو متعدد قسم کی اذیتیں دینے کے لئے آل خلیفہ حکومت کی کوششیں ایسی حالت میں ہے کہ  امریکی حکام نے بھی اس ملک کی خراب صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ عراق میں بھی یہ ملک تکفیری دہشت گرد گروہ سے مقابلے میں اپنے سخت ترین دور کا سامنا کر رہا ہے۔  امریکا اور اس کے اتحادیوں نے فلوجہ اور موصل سٹی جیسے بڑے شہروں کی آزادی میں الحشد الشعبی کی شرکت نہ کرنے کی شرط پر اس ملک کی فوج کی ہوائی حمایت کا بھروسہ دلایا ہے اور اس طرح سے دہشت گردی کے مقابلے کے دعوی کے ساتھ وہ اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ترکی میں بھی شام کے حوالے سے انقرہ کی سیاست میں بھی کچھ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے اور ترکی علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایران اور روس کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ در ایں اثنا ترکی میں فوجی بغاوت ہو گئی اور اس کا الزام امریکا پر لگ گیا تاہم وائٹ ہاوس نے بغاوت میں ہر طرح کی مداخلت سے انکارکیا، اس کے باوجود وہ جانتا تھا کہ مزاحمت کے محور کے حوالے سے ترکی کی پالیسی میں اساسی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود کہ شام میں جنگ کی آگ امریکا کی کھلی حمایت سے بھڑک اٹھی ہے لیکن شام کے حوالے سے اس ملک کی بنیادی پالیسی میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور واشنگٹن نئے اتحاد  کی تشکیل کے لئے ماسکو کی رضایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لبنان میں امریکا کی نئی سفیر الیزابتھ ریچرڈ نے اس ملک میں تکفیری دہشت گرد گروہ اور داعش کی بیخ کنی میں حزب اللہ لبنان کے کردار کو عمدا نظر انداز کرتے ہوئے اپنی تعیناتی کو اسلامی مزاحمت کو تباہ کرنا قرار دیا اور امریکا کی حقیقی نیت کو مخفی کرتے اپنے بیانات کو بہت ہی خوبصورتی سے سفارتی انداز سے پیش کیا۔ یہی متضاد چیزیں پاکستان، یمن اور افغانستان میں بخوبی مشاہدہ کی جا سکتی ہیں۔

ان تبدیلیوں اور حقائق کے مدنظر امریکا نے علاقے میں اپنی پالیسی کو تین حصوں میں اسٹراٹیجک، ٹیکٹک اور میڈیا تقسیم کر رکھا ہے۔ اسٹراٹیجک پالیسی کا ہدف، امریکا کی بنیادی پالیسیوں کو تشکیل دینا ہے اور اس میں بہت کم ہی تبدیلی کا مشاہدہ کیا جاتا ہے تاہم یہ کہ بین الاقوامی سطح پر بہت بڑی تبدیلی رونما ہو۔ دوسرا حصہ ٹیکٹک کے اقدامات ہیں۔ اس کا اصل ہدف امریکا کے طویل مدت پالیسی کو تشکیل دینا ہے۔ امریکا  کی تیسری پالیسی وہ بیانات ہیں جو بیانوں، ملاقاتوں اور میڈیا میں بیان کئے جاتے ہیں جو عام طور پر امریکا کی پہلی اور دوسری والی پالیسی کے مطابق نہيں ہوتے۔

بہرحال غور کرنے سے پتا چلتا ہے کہ عالم اسلام اور مغربی ایشیا میں جو بھی مسائل ہیں ان کی اصل جڑ امریکا کی استعماری پالیسیاں ہیں اور عالم اسلام کو سازشوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام لوگوں کو ان سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

 

ٹیگ :

امریکا شام روس ایران اسٹرٹیجک

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے