الوقت - شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف بر سر پیکار نورالدین زنكي نامی جس گروہ نے فلسطینی بچے کا سر کاٹا ہے اس کی مدد امریکہ اور ترکی کرتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ نورالدین زنكي کے ارکان کی جانب سے ایک بیمار فلسطینی بچے کا سر کاٹے جانے کے وحشیانہ جرائم کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نفرت انگیز جرم، فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کا ایک حصہ ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے دہشت گرد گروہوں کو عالمی اور خطے کے بعض ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن انہیں شکست ہوگی کیونکہ اس طرح کے دہشت گرد گروہ کسی بھی مذہبی یا اخلاقی اصول کے پابند نہیں ہے۔
یاد رہے شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہ نورالدین زنكي کے ارکان نے منگل کو انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام کے شہر حلب میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے عبداللہ عیسی نامی ایک فلسطینی بچے کا سر تن سے جدا کر اس کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور ترکی نورالدین زنكي گروہ کی مدد کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اعتدال پسند ہے۔
سیرین هيومن رائٹس واچ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ، نورالدين زنكي دھڑے سے تعلق رکھتے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر اس قتل کو وحشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے تو امریکہ اس گروہ کی ہر قسم کی مدد روک دے گا۔