الوقت - ایمنیسٹي انٹرنیشنل نے ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال کے خطرے میں پڑنے کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نیوز کے مطابق، ایمنیسٹي انٹرنیشنل میں یورپ اور وسطی ایشیا کے امور کے عہدیدار جان ڈلہيوسن نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے جواب میں کہا کہ اس ملک میں انسانی حقوق خطرے میں ہے۔
انہوں نے ترکی کی حکومت سے انسانی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے جواب میں قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے۔
جان ڈلہيوسن نے ترکی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قتل کرنے والوں کی گرفتاری اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی کسی بھی وجہ سے سرکوبی قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے اسی طرح ترکی میں سزائے موت کو دوبارہ بحال کرنے کے امکان کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔