الوقت - ہندوستان میں عراق کے سفیر نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش، ہندوستان میں انتہا پسندی میں اضافہ اور خفیہ تنظیم کی تشکیل کی کوشش میں ہے۔
فخری حسن، آل عیسی نے جمعرات کو ایک مذاکرات میں جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کو اپنے ملک میں داعش کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لئے انتہا پسند گروہوں اور ان کے مبلغین پر روک لگانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مبلغین دیگر ممالک کی مالی مدد سے داعش کا اثرو رسوخ بڑھاتے اور ان کے لئے اراکین کی بھرتی کرتے ہیں۔
ہندوستان میں عراقی سفیر نے کہا کہ اس طرح کے مبلغین کی تقاریر سے نوجوان، انسانیت سے دور ہو جاتے ہیں اور ان لوگوں کا سب سے بڑا مقصد نوجوانوں کو دہشت گردانہ حملوں کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔
ہندوستان میں عراقی سفیر نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ جب ہندوستان میں وہابی مبلغ ذاکر نائیک کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔