الوقت - شمالی کوریا نے ایک آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی کمان نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پھر میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا نے، جزیرہ کوریا کے مشرقی علاقے سنپو کے ساحل سے مقامی وقت کے مطابق11:30 پر یہ میزائل تجربہ کیا۔
کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے ایک ساتھ مل کر میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے مفاہمت کی مخالفت میں یہ تجربہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا، جدید اینٹی میزائل سسٹم THAAD تعینات پر متفق ہوئے ہیں۔ ان دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی، شمالی کوریا کے عوام کی حفاظت کے مقصد سے کی جا رہی ہے