الوقت - وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی ایوان نمائندگان کے حالیہ ایران مخالف بل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو مشترکہ جامع ایکشن پلان جے سی پی او اے سے تضاد رکھنے والی تمام باتوں کو ختم کرنا چاہئے۔
بہرام قاسمي نے جمعے کو امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے خلاف منظور ہونے والے تازہ بل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے، جس میں ایران کو بوئنگ طیاروں کی فروخت پر روک لگانے کی بات کہی گئی ہے، کہا کہ ایران کے لئے یہ بات اہم ہے کہ فریق مقابل اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اسے امریکا کے داخلی امور میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور امریکی حکومت جامع ایکشن پلان (جےسي پي اواے) کے نفاذ کی ذمہ دار ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داخلی سطح پر مسائل کو دور کرنا اور جوہری معاہدے کی راہ کی رکاوٹوں کو دور کرنا، امریکی حکومت کا مسئلہ ہے، کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے پہلے اس طرح کے بل کی منظوری، دونوں اہم جماعتوں کے درمیان مقابلہ آرائی کا سلسلہ ہے لیکن ان داخلی اختلافات اور وعدوں کی خلاف ورزی سے ہونے والے ناقابل تلافی نقصان خود امریکیوں کو ہی اٹھانا پڑیں گے۔