الوقت - امریکی حکومت نے فائل -17 دستاویزات کو شائع کر دیا ہے، جس میں نائن الیون کے واقعہ میں ملوث 30 سے زائد افراد کے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔
امریکی حکومت نے سنیچر کو فائل -17 شائع کی جس کے مطابق، نائن الیون کے واقعہ سے سعودی عرب کے تار جڑتے ہیں۔
1996 سے 2003 تک لاس اینجلس میں واقع سعودی قونصل خانے میں کام کرنے والے فهد الثمیری پر لاس اینجلس پہنچنے پر حملہ آوروں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔
كیلفورنيا میں سعودی حکومت کے مخالفین کی نگرانی کے لئے تعینات عمر البیومی نے بھی ایک ریسٹورینٹ میں نائن الیون کے حملہ آوروں سے ملاقات کی تھی۔
واشنگٹن میں سعودی تعلیمی کمیٹی کے سابق ملازم اسامہ باسنان نے سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اور امریکہ میں سعودی عرب کے اس وقت کے سفیر بندر بن سلطان کی بیوی حیفا الفیصل سے کافی بڑی مقدار میں فنڈز حاصل کئے تھے اور ان کی رہائش گاہ کے قریب ہی جہاز کے اغواکارقیام پذیر تھے۔
محضر عبداللہ نے دو اغوا کاروں کے مترجم کا کردار ادا کیا تھا اور پائلٹ ٹریننگ اسکول میں داخل ہونے کے لئے ان کی مدد کی تھی۔
اس دستاویز کے مطابق، عبداللہ نے 2003 میں كیلفورنيا کی جیل میں اپنے قیدی ساتھیوں سے کہا تھا کہ نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارتوں پر حملے کی اس کو اطلاع تھی۔