الوقت - ایران کے بزرگ علماء دین اور مراجع تقلید نے یوم قدس کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلیوں میں عوام کے تمام طبقوں سے وسیع سطح پر شرکت کی اپیل کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ ناصر مكارم شیرازی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام افراد کو عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور جلوسوں میں شرکت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر فلک شگاف نعرے لگنے چاہئے اور یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ ہو گیا ہے اور اسے مسلمانوں کو جلد واپس کیا جانا چاہئے۔
آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں دنیا کے تمام مسلمانوں اور حریت پسندوں سے عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں وسیع سطح پر شرکت کی کی اپیل کی ہے۔
ایران کے اس بزرگ مرجع تقلید نے کہا کہ لوگوں کو اپنی موجودگی سے عالمی سامراج، صیہونیوں اور ان کے پٹٹھو کو یہ سمجھانا چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے اتحاد، عزت و افتخار نیز طاقت کے سامنے ٹکنے والے نہیں ہیں۔
آیت اللہ جعفر سبحانی نے بھی عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں عوام سے وسیع سطح پر شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری جمعہ کو دنیا کے تمام مسلمانوں کو فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے نکلنا چاہئے تاکہ ظالم صیہونی حکومت اپنے اختتام کو پہچانے اور بیت المقدس آزاد ہو جائے۔
آیت اللہ جوادی املي نے بھی عوام سے یوم قدس کی ریلیوں میں وسیع سطح پر شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم قدس صرف محروم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے نہیں ہے بلکہ بیت المقدس، عالم اسلام میں تقدس کی علامت ہے۔
اسی طرح آیت اللہ محمد علی علوی گرگاني نے بھی کہا کہ مسلمان روزہ دار، فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں وسیع سطح پر شرکت کریں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی مرحوم امام خمینی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس قرار دیا ہے۔