:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

قبلہ اول اور ہماری ذمہ داریاں

Friday 1 July 2016
قبلہ اول اور ہماری ذمہ داریاں

الوقت - فلسطین، یہ مقدس سرزمین مسلمانون اور عیسائیوں اور یہودیوں کے درمیاں ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ بیت المقدس ایک ایسا شہر ہے جس کی عظمت ادیان الہی سے وابستہ ہے۔  بیت المقدس مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بعثت کے 13 برسوں میں اور پھر مدینہ ہجرت کرنے بعد 17 مہینوں بعد تک مسجد الاقصی کی جانب رخ کرکے نماز پڑھتے تھے۔ پیغمبر اسلام کی پیروی کرتے ہوئے تمام مسلمان بھی مسجد الاقصی کی جانب رخ کرکے نماز ادا کیا کرتے تھے۔  مکہ اور مدینہ کے بعد بیت المقدس تیسرا مقدس شہر ہے۔ ایک اور لحاظ سے مسجد الاقصی مسلمانوں سے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ  مسجد الاقصی سے ہی پیغمبر اسلام معراج پر گئے تھے اور وہاں انہوں نے آسمانوں کی سیر کی تھی۔ پیغمبر اسلام کو مسجد الحرام سے مسجد الاقصی لے جایا گیا تھا۔  اسلامی مساجد میں ایک اہم مساجد مسجد الاقصی ہے۔ موجود وقت میں صیہونیوں کے ذریعے مغربی ملکوں کی حمایت سے اس مسجد پر غاصبانہ قبضہ ہے اور یہ  چيز مسئلہ فلسطین کو اہمیت فراہم کرتی ہے۔  تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتا چلتا ہے کہ  1917 میں اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ آرتھر جیمز بالفور نے برطانوی صیہونی فیڈریشن کے سربراہ لارڈ روچیلڈ کو خط لکھا جس میں فلسطین میں صیہونیوں کے لئے ایک حکومت کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا تھا۔ آخرکار 1948 میں صیہونی حکومت تشکیل پاگئی اور اس کے بعد سے عربوں اور اسرائیل میں کئی جنگیں ہوئیں جن میں عرب ممالک کو شکست کا سامنا ہوا۔

اسرائیل سے شکست کھانے کے بعد دھیرے دھیرے عرب ممالک نے اسرائیل کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔ جب یہ ہوا تو فلسطین کے عوام اپنی مادر وطن کو صیہونیوں کے جنگل سے آزاد کرانے میں یک و تنہا رہ گئے۔ ابھی وہ اسی فکر میں مبتلا تھے کہ ہماری مدد کون کرے گا اللہ کےفضل و کرم سے ایران میں 1979 میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا۔ ایران کا اسلامی انقلاب، فلسطینیوں کا سب سے بڑا حامی بن کر سامنے آیا۔ اس انقلاب نے تمام استعماری طاقتوں کی جولیں ہلا کر رکھ دیں۔

حضرت امام خمینی نے  اگست 1979 میں ماہ مبارک رمضان میں یہ اہم پیغام دیا۔  میں عرصہ دراز سے غاصب اسرائیل کے خطرے سے مسلمانوں کو آگاہ کرتا آ رہا ہوں۔ میں تمام مسلمانوں، عالم اسلام اور اسلامی حکومتوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ اس غاصب حکومت اور اس کے حامیوں کو نکیل کسنے کے لئے متحدہ ہو جائيں .....الخ

در حقیقت امام خمینی کی جانب سے یوم قدس کے اعلان اور تمام اسلامی ممالک کی جانب سے اس کو اہمیت دیئے جانے کے سبب یہ مسئلہ عالم اسلام کی ترجیحات میں شامل ہو گیا ہے۔

صیہونیزم کی فکر ایک ایسی فکر ہے جو دین یہود کی تعلیمات سے جدا ہے۔ یہ فکر اور اس سے وجود میں آنے والا کینسر کا پھوڑا، مسلمانوں میں اختلافات کے بیج بو رہا ہے اور اس طرح سے وہ مشرق وسطی پر تسلط کا خواب دیکھ رہا ہے۔ اسرائیل نے اپنے نحس وجود کے وقت سے ہی لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل کیا ہے۔  اسی لئے آج عراق اور شام سمیت مشرق وسطی میں تکفیری دہشت گرد اپنے مسلمان بھائیوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر رہے ہیں اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کوئی بیان تک نہیں دیتے۔  یہ عالم اسلام اور امت مسلمہ کا بڑا المیہ ہے۔ خود کو مسلمانوں کا خلیفہ کہلانے والے نے فلسطین کے حق میں کوئی بھی بیان نہیں دیا۔  آج مسلمانوں کا اتحاد، صیہونی حکومت کو اپنے منصوبے نافذ کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔  اسی لئے غاصب صہیونی حکومت اپنی کھوکھلی طاقت کا مظاہرہ کرنے کےلئے کبھی کبھی مظلوم عوام پر میزائیلوں اور گولیوں کی بارش کر دیتی ہے۔ بہرحال فلسطینیوں نے مزاحمت کا جو بے نظیر نمونہ پیش کیا ہے اس نے ثابت کر دیا کہ آج نہیں تو کل، اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے۔  آمریکا کے ایک تحقیقاتی مرکز "آخری زمانے میں اسرائیل" کے بارے میں لکھا ہے کہ 2025 تک اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ امام خمینی نے اپنی سیاسی بصیرت کے ذریعے عالمی یوم قدس کا اعلان کیا تاکہ مسئلہ فلسطین پر دنیا کے تمام مسلمان متحد رہیں اور یہ ایک ایسا دن ہے جو مسلمانوں کے اتحاد کے مستحکم ہونے کا سبب بنا ہے۔    

 

 

ٹیگ :

فلسطین انتفاضہ قدس آزاد یوم قدس

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے