الوقت - اہم اور مشہور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ اس یونین کی انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب کی رکنیت ختم کر دی جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نامی انسانی حقوق کے اداروں نے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کہا ہے کہ جب تک سعودی عرب کی قیادت والا اتحاد، یمن میں عام شہریوں کا قتل عام بند نہیں کرتا تب تک یونین کی انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب کی رکنیت معطل رکھی جائے۔
ہیومن رائٹس واچ کے اہلکار فلپ بولوپيون نے اس سلسلے میں کہا کہ یمن میں سعودی عرب نے انسانی حقوق کا دل دہلا دینے والی خلاف ورزی کی ہے اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو جلد از جلد انسانی حقوق کونسل میں اس کی رکنیت معطل کرنی چاہئے۔ ان دونوں انسانی حقوق کے اداروں نے بتایا ہے کہ انہوں نے اب تک یمن میں سعودی عرب کی جانب سے 69 غیر قانونی فضائی حملوں کے ثبوت جمع کئے ہیں جن میں کم از کم 913 عام شہری مارے گئے ہیں۔ ان حملوں میں بڑی تعداد میں گھروں، بازاروں، ہسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔