الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے منگل کو استنبول ہوائی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
العالم ٹی وی چنل کے مطابق، ترک پولیس کے باخبر ذرائع نے کہا کہ داعش نے استنبول انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دھماکوں کی ذمہ داری لی ہے۔ ترک نیوز ایجنسی دوغان نے بھی ترک پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ داعش نے استنبول انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے داعش کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیای تھا۔
ترک حکام نے بھی کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان حملوں میں کون لوگ ملوث ہیں اور اب داعش کی جانب سے ذمہ داری قبول کئے جانے سے، استنبول انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کا ذمہ دار واضح ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی ان ممالک میں سے ایک ہے جو شام میں سرگرم دہشت گردوں کی اسلحہ جاتی اور مالی مدد کر رہا ہے۔ شام کے حکام نے بارہا خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد کسی سرحد کو نہیں پہچانتے ۔