:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

عراق کی تقسیم کی سازش اور عوام نیز سیاسی جماعتوں کا سخت رد عمل

Sunday 26 June 2016
عراق کی تقسیم کی سازش اور عوام نیز سیاسی جماعتوں کا سخت رد عمل

الوقت - تقسیم عراق کے سلسلے میں عوام اور سیاسی جماعتوں کی مخالفتعراقی کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کے مسرور بارزانی نے جو اس وقت عراق کے کردستان علاقے کی سلامتی کونسل کے سربراہ ہیں، 16  جون کو رویٹرز نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کے تین حصوں پر تقسیم ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا: داعش کی شکست کے بعد ضروری ہے کہ قتل و غارت اور خون خرابے سے بچنے کے لئے عراق کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے، سنی، شیعہ اور کرد، فیڈرل نظام کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا، لہذا کنفیڈرلیزم نظام کا نفاذ ضروری معلوم ہوتا ہے تا کہ برابر کی تین حکومتیں قائم ہوسکیں۔

البتہ اس بات کی تاکید کی جاتی ہے کہ مسعود بارزانی پچھلے کچھ عرصوں سے آزاد کرد حکومت کی تشکیل پر تاکید کر رہے ہیں اور اپنا حق سمجھتے ہیں اور اس کے لئے ریفرنڈم کروانا چاہتے ہیں اور موجودہ راوں سال میں وہ چاہتے ہیں کہ ریفرنڈم منعقد ہوجائے۔

مسرور بارزانی بھی جو اپنے باپ کی جگہ سنبھالنے کی تیاری میں مصروف ہیں مسعود بارزانی کی خواہش پر زور دیتے ہیں۔ البتہ اس بار تو وہ ایک قدم اور بھی آگے بڑھ کر بول رہے ہیں اور شیعوں اور اہل سنت کو بھی الگ حکومت بنانے کا حق دے رہے ہیں۔

شیعہ، سنی، اور کرد نمایندوں کا مسرور بارزانی کے خلاف رد عمل

اس وقت تک کسی شیعہ ، سنی یا کرد جماعت نے سوائے کرد ڈموکریٹیک نے مسرور بارزانی کی باتوں کی تائید نہیں کی ہے، البتہ بعض علاقوں کے مختلف افراد نے اس کے خلاف ردعمل ظاہر کیا ہے جیسے:

۱۔ اہل سنت

عراقی پارلمینٹ کے سنی رکن پارلیمنٹ اور پارلمینٹ کے خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین حسن شویرد کہتے ہیں: ’’عراق کی تقسیم ہجرت اور خون خرابے کا باعث بنے گی۔‘‘

موصل کی مقامی پارلمینٹ کے سنی رکن احمد الجبوری بارزانی کی مخالفت کرتے ہیں۔

عراق کے سیاسی عمل میں شامل سنی شخصیتیں اور ملک کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں سنی ہستیاں شیعوں اور حکومت سے  راضی نہ ہونے کے باوجود حکومت مرکزی سے سنی علاقوں کے رابطے اور فیڈرل حکومت کے قیام کی خواہاں ہیں، جیسا کہ گزشتہ دنوں صوبہ نینوا کے ایک سیاسی رکن عبدالرحمن سلمان نے بھی یہی موقف اختیار کیا،  لہذا کہا جاسکتا ہے مسرور بارزانی آزاد سنی حکومت پر تاکید کررہے ہیں لیکن خود اہل سنت اس کے حامی نہیں ہیں۔

۲۔ شیعوں

عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے رکن اور بدر دھڑے کے سربراہ قائم اعرجی،  بارزانی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ عمل دشمن کی خدمت کا ذریعہ ہے۔

مذکورہ خبروں کے عام ہونے کے بعد بعض نیوز ایجنسیوں نے عراق کی قومی اسمبلی کے رکن ’’ فردوس العوادی‘‘ (جو کہ نوری مالکی کے حامی گروپ کے ہیں،)  کی جانب سے کہا کہ وہ بھی داعش دہشت گرد گروہ کے خاتمہ کے بعد تین آزاد حکومتوں کی تشکیل پر تاکید کررہے ہیں۔

کرد ڈموکریٹیک سے وابستہ سائٹ کردی سائٹ، ’’باس نیوز‘‘نے خوشی کا اظھار کرتے ہوئے اس بیان کا ’’حزب الدعوۃ  کی جانب سے کردی صوبے کی خودمختاری کی حمائت‘‘ کے عنوان سے استقبال کیا ہے۔

لیکن فردوس العوادی نے اس انٹرویو کی تکذیب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپس میں یکجہتی کا نہ ہونا عراق کے لئے ریڈ لائین ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن’’عواطف نعمہ‘‘کہتے ہیں: اس طرح کے بیانات جہنم کی آگ کو عراقی عوام کے لئے بھڑکانے کا کام کرتے ہیں، عراق کی مشکلیں کردی عوام کے لئے اہم نہیں ہے اور ان کے لئے صرف اور صرف اپنے مفاد اہم ہیں، کرد حکومت عراق اور عراقیوں کے لئے فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتی۔

۳۔ کرد

عراق کی دو اہم کرد حکومتوں نے یعنی PUK  اور گوران تحریک نے (ڈموکریٹٰک کرد تحریک کے علاوہ) اس بات پر رد عمل کا اظھار کیا ہے۔ عراق کی قومی اسمبلی اور PUK   کے ممبر’’شوان داوودی‘‘ کہتے ہیں: مسرور بارزانی کے بیانات کردوں کے ایک خاص طبقے کو ملحوظ خاطر رکھ کر دیا گیا ہے ، عراق میں کرد متحد نہیں ہیں اور قانون کی کمزوری کی بناپر وہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتے۔

عراق کی قومی اسمبلی کي رکن’’سروہ عبدالواحد‘‘  جو گوران تحریک سے تعلق رکھتی ہیں وہ بھی بارزانی کے خلاف بیان دیتے ہوئے نظر آئیں۔

امریکہ، عراق میں اتحاد کا حامی

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے مسرور بارزانی کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے سیاسی مسائل کے سلسلہ میں امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور ہم فیڈرل اور ڈموریٹیک نیز متحد و کثیر الجہتی عراق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

 

بہرحال عراق میں مختلف شعبوں میں اختلافات عراق کے سیاسی اور سیکورٹی لحاظ سے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں اس سے اس ملک کے تقسیم کا خطرہ معلوم ہوتا ہے لیکن اس کے مقابلہ میں عوام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد بھی بہت ضروری ہے۔

فوجی کی جانب سے عراق کے مختلف علاقوں میں آپریشن، خاص طور سے فلوجہ کی آزادی نے عراقی عوام کے جذبات کو مزید ابھارا ہے اور یہ کاروائی موصل کی آزادی کا مقدمہ بن سکتی ہے، اسی طرح عراقی حکومت کی کھوئی ہوئی طاقت بھی واپس ہوتی نظر آرہی ہے۔

کرد علاقے میں بھی صرف کرد ڈموکریٹٰک سیاسی جماعت جدائی کا نعرہ بلند کئے ہوئے ہے اور پانچ کرد صوبوں میں سے تین صوبے (سلیمانیہ، کرکوک اور حلبچہ) اس جماعت کے اہداف اور خیالات کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ٹیگ :

عراق تقسیم سازش مسعود بارزانی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے