الوقت - عراق کے سیکورٹی فورسز نے صلاح الدین صوبے کے وسیع علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراق کی وزارت دفاع کے ترجمان نصیر نوری نے کہا ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے ایک خاص آپریشن کرکے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں الشرقاط کے قریب واقع دسیوں دیہاتوں اور علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر سے آزاد کرا لیا ہے۔ اس آپریشن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
نصیر نوری نے کہا کہ سیکورٹی فورس، شرقاط شہر کے دروازے کو آزاد کرانے اور تکفیریوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے لئے تیار ہیں۔
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر ناظم اسدی نے بھی کہا ہے کہ شرقاط کی آزادی، شہر فلوجہ کی آزادی کے مقابلے میں آسان ہوگی کیونکہ رضاکار فورس کے جوان اس کے نواحی علاقوں میں تعینات ہیں۔
ناظم اسدی کا کہنا تھا کہ عراق کے سیکورٹی فورس فلوجہ کی آزادی کے بعد داعش کے کنٹرول والے دیگر شہروں کو بھی آزاد کرانے کی طاقت رکھتے ہیں اور موصل کے ارد گرد کے علاقوں کی آزادی داعش کی سپلائی لائن کاٹے جانے کے لحاظ سے سے بہت زیادہ اہم ہے ۔