الوقت - مصر کے معزول صدر محمد مرسي کو قطر کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے حوالے سےموصولہ رپورٹ کے مطابق قاہرہ کی فوجداری عدالت نے ہفتے کو قطر کے لئے جاسوسی کرنے کے معاملے میں مصر کے معزول صدر محمد مرسي کو 15 سال جیل اور ایک بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس عدالت نے اسی طرح الجزیرہ ٹی وی چینل کے صحافیوں ابراہیم ہلال اور علا سبلان سمیت 6 افراد کو قطر کے لئے جاسوسی کے معاملے میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
مصر کی عدالت کا دعوی ہے کہ مرسي نے اپنے دور صدر میں مصر کی قومی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویز قطر کو دیے تھے۔ مصر کی عدالت نے مرسي کے علاوہ 10 دیگر لوگوں کو ملزم قرار دیا ہے اور ان پر رشوت لینے اور فساد پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔