الوقت - روس کے وزیر خارجہ نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں اپنے امریکی ہم منصب کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
سرگئی لاوروف نے جمعرات کو سینٹ پيٹرزبرگ میں ایک اقتصادی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کو شام کے سلسلے میں صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ان کا یہ بیان جان کیری کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے کہ روس کو جان لینا چاہئے کہ شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں امریکہ کا صبر و تحمل محدود ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں متحارب ہر فریق امن مذاکرات میں ہونے والی مفاہمت کی بنیاد پر کام کرنا چاہئے۔
لاوروف نے کہا کہ شام میں سیاسی اتفاق میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہے جوتمام دھڑوں کے مذاکرات کی میز پر آنے میں رکاوٹ بنے۔ انہوں نے اسی طرح اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا سے اپنے ملاقات کے بارے میں کہا کہ اس دوران کھل کر بات چیت ہوئی اور وہ شام کے تمام فریقوں سے مذاکرات نہیں کر سکتے۔