الوقت - صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حکومت اور بعض عرب ممالک کے درمیان خفیہ تعلقات اور خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ نے بدھ کو بتایا کہ اس وقت اسرائیل اور کئی عرب ممالک کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن وہ مذاکرات کی تفصیلات اور ان ممالک کے ناموں کا ذکر نہیں کر سکتے کیونکہ عرب فریق کو ان تعلقات سے پردہ اٹھنے پر عرب دنیا میں رائے عامہ کے منفی رد عمل سے تشویش میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے دونوں فریق کے درمیان ظاہری سرد تعلقات کے پیچھے قریبی تعلقات کی اطلاع دی اور کہا کہ اس برف کے نیچے گرم پانی بہہ رہا ہے۔ ڈورے گولڈ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے اختلافات کا حل، پہلی ترجیح نہیں ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ صیہونی حکام اور خلیج کے کچھ ساحلی عرب ممالک خاص پر سعودی عرب کے حکام تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔