الوقت - عراق کے صوبہ الانبار کے پولیس سربراہ ہادی رضائی نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، عام شہریو ں کی آڑ میں فلوجہ سے فرار ہونے والے 546 مطلوب افراد کو گرفتار کیا ہے۔
نیوز ویک نے لکھا کہ عراقی فوج، داعش کے ان دہشت گردوں کو تلاش کر رہی ہے جو خود کو عام شہریوں کے درمیان چھپا کر شہر سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی مشرقی فلوجہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرار کرنے والوں سے بعض نقلی دستاویز کے سہارے فرار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ عراق کی فوج اور رضاکار فورس شہر سے فرار کرنے والوں پر سخت نظ رکھے ہوئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داعش کے ارکان تمام مطلوب افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ رمادی شہر میں بھی جب فوج نے کاروائی کی تھی تو داعش کے دہشت گرد خواتین کا لباس پہن کر اور داڑھی مونچھ منڈوا کر فرار کر ہے تھے، اسی طرح لیبیا کے سرت شہر سے بھی فرار کرنے والے داعش کے دہشت گردوں نے اپنے بال چھوٹے کر دیئے تھے۔ فلوجہ سے ہزاروں سے شہری فرار کر چکے ہں اور عراقی فوجیوں کا کہنا ہے کہ ان مطلوب افراد میں سے کچھ افراد کو تحقیقات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا پایا گیا ہے۔
حکومت بغداد کا کہنا ہے کہ وہ داعش کی جانب سے ان شہریوں کو پریشان کرنے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جو داعش سے جنگل سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔