الوقت - امریکا میں صدارتی عہدے کے ممکنہ ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اورلینڈو کے ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر ان کی حریف ڈیموکریٹ لیڈر ہلیری کلنٹن نے دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے کی کوششوں کو تیز کرنے کی حمایت کی ہے۔
ٹرمپ نے اورلینڈو کے واقعہ پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے متعدد ٹویٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا صدر اوباما' انتہا پسند دہشت گردی 'کا لفظ استعمال کریں گے؟ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کو فوری طور پر استعفی دے دینا چاہئے۔ ' ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اورلینڈو کے کلب پر فائرنگ کرنے والے افغان نژاد مسلح عمر متین نے قتل عام کے وقت نعرے لگائے تھے۔ اس واقعہ میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس نے ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ممکنہ ریپبلکن امیدوار نے یہ بھی کہا کہ لاس اینجلس میں ہم جنس پرستوں کی پریڈ کو نشانہ بنانے کے منصوبے سے نکلے جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اس کا بھی اسی سے تعلق ہو سکتا ہے۔ بہر حال پولیس نے اس مسئلے کو اورلینڈو فائرنگ سانحہ سے جوڑنے سے انکار کیا ہے۔