الوقت - پاکستان نے کہا ہے کہ اس کی کسی بھی چیک پوسٹ کو کسی کے بھی حوالے نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان کے سکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے انگور اڈہ چیک پوسٹ کو افغانستان کے حوالے کئے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کوئی بھی چیک پوسٹ کسی کے حوالے نہیں کی گئی ہے بلکہ پاکستانی فوج نے انگور اڈہ چیک پوسٹ پر افغان حکومت کے لئے تحفتا ایک گیٹ بنایا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سکریٹری خارجہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور خارجہ امور سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن چاہتا ہے اور افغانستان کے مسائل کا پر امن حل تلاش کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 21 مئی کو پاکستان فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ کے ڈائریکٹر لفٹیننٹ جنرل باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ پاکستان کی فوج نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ پر قائم کی جانے والی سرحدی انتظامات کے چیک پوسٹ کو افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ اقدام سے یہ بھی امید ظاہر کی گئی تھی کہ اس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔