الوقت - ایران میں دہشت گرد گروہ پژاک کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی نے بتایا ہے کہ یہ دہشت گرد ملک کے شمال مغربی حصے میں ترکی کی سرحد کے قریب سردشت علاقے میں گھات لگا کر کی گئی کارروائی میں مارے گئے۔آئی آر جی سی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ہلاک شدہ سب کے سب پژاک کے رکن تھے۔ یہ پانچ رکنی گروہ تھا جسے سردشت میں تباہ کر دیا گیا۔
اس بیان کے مطابق، یہ کارروائی دقیق خفیہ معلومات کے ذریعہ کی گئی جس کے نتیجہ میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ایک خفیہ ذخائر اور دستاویز برآمد ہوئے۔
اس بیان میں مزید آیا ہے، ہلاک دہشت گرد، گزشتہ سال اپریل میں سرحدی شہر سردشت کے دو مقامی فوجی اہلکاروں فوجی انجینئر کی شہادت میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں کو اس وقت مارا گیا جب وہ ایران میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ پژاک کے دہشت گرد حملہ کرکے عراق اور ترکی فرار کر جاتے ہیں۔