الوقت - یاد رکھئے آپ کے سامنے ایسی حکومت ہے کہ اگر ایک لمحہ بھی آپ نے غفلت سے کام لیا تو آپ کا ملک برباد ہو کر رہ جائے گا۔
غفلت مت کیجئے گا، غفلت نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سب مل کر امریکہ کے خلاف آواز بلند کریں۔
امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگائیے کہ انشاللہ یہی اس کے خاتمہ کا باعث بنے گا۔ [1]
امریکہ کون ہے؟
امریکہ ہمارا اور انسانیت کا سب سے پہلا دشمن ہے۔ [2]
امریکہ، اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔[3]
امریکہ دوغلہ باز اور سب سے بڑا دشمن ہے اور اسلام اور مسلمانوں کی آزادی کے خون کا پیاسا ہے۔[4]
محروم اور غریبوں کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے، اور دنیا پر سیاسی، معاشی، ثقافتی اور فوجی سربراہی کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔[5]
امریکہ تمام مذاہب کا دشمن ہے، عیسائیوں کا بھی دشمن ہے، دین و مذہب سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے، صرف اپنا مفاد چاہتا ہے، امریکی عوام کا بھی مفاد نہیں چاہتا بس حکومت کا مفاد حاصل ہونا چاہئے۔[6]
اسلام سے دشمنی، امریکہ کی فطرت
امریکہ کی فطرت میں اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی جھلک رہی ہے۔[7]
امریکہ اور اسرائیل اسلام کی بنیادوں کے مخالف ہیں، چونکہ اسلام اور قرآن کو اپنی غارت گری اور لوٹ پاٹ کے لئے رکاوٹ سمجھتے ہیں، چونکہ ایران اسی کتاب اور سنت کے سہارے ان کے سامنے انقلاب لایا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔[8]
وہ جان بوجھ کر اسلام کی تباہی چاہتے ہیں
وہ اب تک کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی سیاست اور ڈپلومیسی میں تبدیلی لانی چاہئے اور ہم نے غلطی کی ہے اور اسے دہرانا نہیں چاہئے، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ سخت نعرے اور جنگ کے سبب دنیا میں ہم تنہا اور گوشہ نشین ہوتے چلے جارہے ہیں اور اگر ہم نے حقیقت پسندی سے کام لیا تو وہ ہمارے ساتھ انسانی رویہ اپنانے کو تیار ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کی عزت بھی کریں گے، لیکن ہمارے ہی دور میں آیات شیطانی جیسی کتاب نے ان کا اصلی چہرہ سب کے سامنے ظاہر کردیا اور ان کی اسلام دشمنی سب پر واضح ہوگئی۔ اب ہم کو سمجھ جانا چاہئے کہ مسئلہ ہماری غلطی نہیں ہے بلکہ وہ جان بوجھ کر اسلام کی تباہی چاہتے ہیں، علماء اور عوام نیز شہدا کے خاندان کو ہوشیار رہنا چاہئے کہ ان کے عزیزوں کا خون رائگاں نہ ہو۔[9]
ہم کو ختم کرکے ہی ان کو چین ملے گا، امریکہ کا خطرہ اس حد تک ہے کہ اگر ذرہ برابر بھی غفلت سے کام لیا تو ہمارا خاتمہ ہوجائے گا، دونوں سپر پاور طاقتین غریبوں کی کمر توڑنے پر تلی ہوئی ہیں اور ہمیں ان غریبوں کی حمایت کرنی ہوگی۔ [10]
امریکہ اور سوویت یونین ہوشیار بیٹھے ہیں اور آپ کو تباہ و برباد کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔[11]
دنیا میں ذلیل امریکہ سے جنگ ہماری ذمہ داری
دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران نے صحیح راستہ منتخب کرلیا ہے اور جب تک کہ اس دنیا میں ذلیل و خوار دشمن کی زیادتیاں رہیں گی جنگ بھی جاری رہے گی۔ ایران کے مسائل ہم کو ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کریں گے بلکہ ہمارے قدموں کو مزید مضبوطی ملے گی، ہم نے اپنی جنگ امریکہ کے خلاف شروع کردی ہے اور امید کرتے ہیں ہماری قوم کے بچے اس کے چنگل سے آزادی دلائیں گے اور توحید کا پرچم دنیا میں لہرائیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر ہم نے اپنا فرض بھرپور طریقے سے ادا کیا تو ہمارے بچے کامیابی کا مزہ ضرور چکھیں گے۔ [12]
امریکہ مردہ باد کے نعرے کی ضرورت
اگر دنیا کے تمام مسلمان جن کی تعداد سو کروڑ (ایک ارب) ہے اپنے گھروں سے باہر نکل کر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگائیں تو ان کی موت آن پڑےگی۔ [13]
ہم نے نعرے کے ذریعے ہی محمد رضا خان کو ایران سے نکال پھینکا، کیا آپ سمجھتے ہیں اسلحوں کی طاقت سے ہم نے یہ کام کیا ہے؟ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا ہے ہم نے، اس نعرے کو اتنا اس کے سر پر دھنا کہ وہ خود بھاگنے پر مجبور ہوا، مسلمانوں کو نعرہ لگانا چاہئے اور یہ ہرگز نہیں سوچنا چاہئے کہ ان نعروں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، لیکن سب کو نعرہ لگانا پڑے گا، ہمارے یا ہمارے محلے والوں کے نعرہ لگانے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ [14]
جتنا ممکن ہو نعروں کے ذریعے ان پر وار کرنا چاہئے۔[15]
امریکہ مردہ باد کا نعرہ اسلام کے خلاف ہے ؟!!!
میرے پروردگار! ہماری قوم اس وقت کیسے حادثات کا شکار ہے، ایسے دور میں جہاں اسلامی ممالک ایسے ہیں، میڈیا، ویسی ہے اور سوپر پاور ممالک دوسری طرح، ایسا دور ہے کہ جس میں باطل کو حق بناکر پیش کیا جارہا ہے، وہ دور ہے کہ جس میں مسلمانوں کے ساتھ وہ رویہ اپنایا جارہا ہے جو چنگیز خان نے بھی نہیں اختیار کیا ہوگا، وہ دور جس میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کو اسلام کے مخالف سمجھا جارہا ہے۔[16]
اظہار برائت، جنگ کا پہلا قدم
اظہار برائت ہمارا پہلا قدم ہے اور آگے دوسرے طریقے اپنائے جائیں گے،اس دور میں اسلام دشمن جو کہ توحید کے مخالف ہیں ثقافتی، دینی اور سیاسی اعتبار سے سب کو اپنی ہوس کا شکار بنارہے ہیں ان کے سامنے کیا کرنا چاہئے؟ [17]
دشمنوں کی تباہی تک جنگ
ہم خدا کی مدد سے اسلام کے دشمنوں کی بربادی و تباہی تک خاص طور سے امریکہ کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔[18]
امریکہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہماری قوم اور خمینی، امریکہ کے دونوں ہاتھ قلم ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ [19]
زندگی کے آخری لمحوں تک ہم جنگ کرتے رہیں گے اور جب تک امریکہ کے قدم علاقے سے باہر نہیں جاتے اور تمام آزادی پسند اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتے ہم بھی سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ [20]
دنیا والوں کی ذمہ داری ہے کہ امریکہ کو تباہ کریں چونکہ جب تک وہ ہے دنیا میں مصیبتیں رہیں گی، یہاں نہیں تو کہیں اور ۔ [21]
[1] صحیفه امام ، ج 10، ص 373
[2] گزشتہ حوالہ
[3] گزشتہ حوالہ، ج 15، ص 305
[4] گزشتہ حوالہ، ج 21، ص 179
[5] گزشتہ حوالہ، ج 13، ص 212
[6] گزشتہ حوالہ، ج 17، ص 312
[7] گزشتہ حوالہ، ج 21، ص 52
[8] گزشتہ حوالہ، ج 19، ص 28
[9] گزشتہ حوالہ، ج 21، ص 291
[10] گزشتہ حوالہ، ج 12، ص 202
[11] گزشتہ حوالہ، ج 21، ص 89
[12] 12) گزشتہ حوالہ، ج 15، ص 171
[13] گزشتہ حوالہ، ج 13، صص 80 - 81
[14] گزشتہ حوالہ، ج 13، ص 90
[15] گزشتہ حوالہ، ج 11، ص 121
[16] گزشتہ حوالہ، ج 17، صص 50 - 51
[17] گزشتہ حوالہ، ج 20، ص 316
[18] گزشتہ حوالہ، ج 12، ص 261
[19] گزشتہ حوالہ، ج 14، صص 407 - 408
[20] گزشتہ حوالہ، ج 12، ص 175
[21] گزشتہ حوالہ، ج 17، ص 84