الوقت - امریکہ میں فلوریڈا ریاست کے شہر اورلانڈو میں ایک نائٹ کلب میں ایک مسلح شخص نے شدید فائرنگ کی ہے۔ اسکائی نیوز کے حوالے سے خبر ہے کہ حملہ آور نے تقریبا 25 لوگوں کو گولی ماری ہے اور اپنے جسم میں بم کی پٹی باندھ رکھی ہے۔ اب تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
حملہ آور نے کئی لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کا ارادہ نیت کسی بڑی کاروائی کا ہے۔ غیر مصدقہ خبر یہ بھی ہے کہ نائٹ کلب میں ایک اور مسلح شخص بھی موجود ہے۔
مقامی پولیس نے علاقے کی سیکورٹی بڑھا دی ہے اور حملہ آور کو پڑكنے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔ اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نائٹ کلب میں ہی موجود ہے۔
یہ واقعہ پلس کلب میں پیش آیا ہے جو شہر کے ہم جنس پرستوں کا کلب ہے۔ اس کلب نے اپنے فیس بک پر یہ پیغام لکھا ہے کہ ہر کوئی پلس سے نکل جائے اور بھاگتا رہے"۔
اس حملے کے بارے میں ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی بیان نہیں آيا ہے۔ واقعہ کے عینی شاہدین نے سوشل ویب سائٹ پر جو تصاویر ڈال رہے ہیں اور جو کچھ لکھ رہے ہیں اس کے مطابق کلب کے اندر فائرنگ ہوئی ہے اور لوگ چیخ رہے ہیں۔
اب تک کی تصاویر سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ کچھ لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے انہیں اسٹیچر پر لاد کر ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔