الوقت - باکسنگ لیجنڈ محمد علی کلے کی نماز جنازہ پڑھنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، عظمیم باکسر محمد علی کلے کی تدفن میں شرکت کے لئے دنیا کے گوشے گوشے سے امریکہ پہنچے ہزاروں مسلمانوں نے ان کی نماز جنازہ پڑھی اور نماز جنازہ کے بعد ان کو ان کے آبائی شہر لوئس ویل میں دفن کر دیا گیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عظیم کھلاڑی کی تدفین کے لئے 2 دنوں کا پروگرام رکھا گیا تھا تاکہ انتظامات میں کسی قسم کی گڑبڑ نہ ہو۔ اسی کے تحت جمعرات کو ان کی نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 9 بجے جلوس سے جنازہ ان کے مکان سے نکلا۔
جمعرات کو امام زید شاکر نے لوئس ویل فریڈم ہال میں نماز جنازہ پڑھائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے لئے مفت ٹکٹ رکھے گئے تھے تاکہ کوئی بد انتظامی کا واقعہ پیش نہ آ سکے۔ یہ ٹکٹ پہلے آو پہلے پاؤ کی بنیاد پر بانٹے گئے۔ جمعہ کو محمد علی کے تابوت کو جلوس کی شکل میں مرکزی شاہراہوں سے گزارتے ہوئے بڑے ہال میں لے جایا گیا پھر میموریل سروس کے بعد جمعے کو لوئس ویل کے تاریخی مقام پر دفن کر دیا گیا۔ نماز جنازہ پڑھانے والے امام زائد شاکر نے ان کی تدفین میں شریک ہونے والے مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
محمد علی کلے کی تدفن میں امریکہ میں اسلامی تنظیم کے سربراہ لوئس فرح خان اور پادری جے سی جیكسن سمیت بہت سے شہری کارکنوں نے شرکت کی۔