الوقت - رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم سے فرمایا کہ اپنے اس 'انقلابی جذبے' کی حفاظت کریں جس نے 38 سال پہلے ملک سے دشمنوں کو باہر نکال دیا تھا۔
جمعے کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی 27 ویں برسی کے موقع پر مرقد پر عظیم الشان احتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے بہت سے چھوٹے بڑے دشمن ہیں لیکن لیکن ہمارے اصلی دشمن امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ ہیں اور ہمیں اپنے اصلی دشمنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے بارے میں امریکا کی دشمنی کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جنگ میں صدام کی حمایت کی، ایران کے مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنایا ، ایران کے تیل پلیٹ فارمز پر حملے کئے اور ایران میں سی آئی اے نے فوجی کودتا کیا۔
تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مرقد پر ان کی ستائسویں برسی شریک تقریبا دو ملین ملکی اورغیر ملکی زائرین سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کہ اگر کوئی شخص اسلام کے لئے کام کرتا ہے اور امریکہ پر منحصر رہتا ہے تو وہ اپنے چہرے پر تھپڑ ضرور کھائے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران سے دشمنی کا سبب اس کا انقلابی جذبہ ہے۔ جو دباؤ ایران پر ڈالا جا رہا ہے وہ اسی انقلاب کی وجہ سے ہے، اس لئے کہ دشمن اس سے خوفزدہ ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکا قابل اعتماد نہیں ، امریکا بڑا شیطان ہے اور ہمیں بڑے شیطان کے مکر و فریب کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ خود بھی ظالم ہے اور دنیا کے ظالموں کی حمایت بھی کرتا ہے امریکہ ، فلسطین پر ظلم کررہا ہے اور اسرائیل کی مدد کررہا ہے۔ امریکہ ، یمن میں جاری بمباری کی حمایت کررہا ہے۔ امریکہ یمن میں اپنے اتحادیوں کی مدد میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔ امریکہ یمن کے شہروں ، اسپتالوں ، مدارس ، مساجد اور ثقافتی مراکز پر بمباری میں بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے سوال فرمایا کہ کیوں وہ انقلاب کی مخالفت کرتے ہیں، اس لئے کہ اس سے پہلے ملک مکمل طور پر ان کے قبضے میں تھا۔ اس کے علاوہ، انقلاب کے بعد اب یہ دیگر ممالک کے لئے آئیڈیل بن گیا ہے۔
جب بھی ہماری تحریک انقلابی رہی ہم کامیاب ہوئے، لیکن جب بھی ہم نے اس کو نظر انداز کیا ہم پیچھے دھکیل دیے گئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کہ امام خمینی خدا پر ایمان اور لوگوں پر یقین رکھتے تھے اور خود کو خدا کا خادم سمجھتے تھے۔