الوقت - انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پیروی ایک جرم ہے۔
یورپ - سعودی عرب انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جو شخص عوام کے حقوق کا مطالبہ کرتا ہے اسے حکومت مجرم تصور کرتی ہے۔
علی دبيسی نے کہا کہ سعودی عرب میں عوام کے حقوق کے مطالبہ کا کوئی قانونی راستہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پر جو بھی شخص عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے اسے سعودی حکومت مجرم سمجھتی ہے۔
یورپ - سعودی عرب انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب میں جن افراد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے کیا ان کی سزا کا فیصلہ کسی منصفانہ عدالت میں کیا گیا ہے؟
واضح رہے کہ بدھ کو سعودی عرب میں 14 شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے 2 جنوری 2016 کو اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر سمیت 47 افراد کو پھانسی کی سزا دی تھی جس کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے کھل کر مخالفت کی تھی۔