الوقت - پیسوں کی کمی اور اقتصادی مسائل کا سامنا کر رہے دہشت گرد گروہ داعش نے نئے ٹیکس اور جرمانے عائد کئے ہیں جس میں داڑھی کٹوانے پر سو ڈالر اور زیادہ کسے ہوئے یا ٹائٹ کپڑے پہننے پر 25 ڈالر کا جرمانہ شامل ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آئی ایچ ایس انک' کی جانب سے جاری نئے تجزیہ کے مطابق، مالی صورتحال خراب ہو جانے کے سبب دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے علاقوں میں ٹیکس اور جرمانے میں اضافہ کیا ہے اور بعض صورتوں میں نئے ٹیکس شروع کر دیئے ہیں۔
'آئی ايچ ایس کے سینئر تجزیہ نگار لوڈوویکو كارلنو نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران، داعش نے تیل کی آمدنی کے نقصانات اور محدود سرحد کی تلافی کے لئے عوام سے اضافی ٹیکس حاصل کرنے کے لئے نئے ٹیکس اور جرمانے شروع کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر سے ہم نے خلافت میں ٹیکس میں اضافے کا مشاہدہ کیا۔ داڑھی منڈوانے پر سو ڈالر، داڑھی ہلکی کروانے پر 50 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ روایتی لباس صحیح طریقے سے نہ پہننے پر مردوں پر پانچ ڈالر جبکہ زیادہ کسے ہوئے لباس پہننے پر خواتین پر 25 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں سے پردہ ہٹانے پر 10 ڈالر کا جرمانہ طے ہوا ہے۔
داعش نے موزے یا دستانے نہ پہننے پر خواتین پر 30 ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سگریٹ کا پیکٹ رکھنے پر مردوں پر 46 ڈالر جبکہ خواتین پر 23 ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔