الوقت - تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ دودھ پینے سے ذیابیطس کے نقصان دہ اثرات اور موٹاپے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
طبی جریدے جرنل سائنٹیفک میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این آر کی کمی کو دودھ پینے کی عادت سے دور کیا جاسکتا ہے اور اس طرح ذیابیطس سمیت موٹاپے وغیرہ سے تحفظ مل سکتا ہے۔ امریکا کی آئیووا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دودھ میں ایسا وٹامن ہوتا ہے جو بلڈ شوگر لیول کو کم، جگر کی چربی میں کمی اور محیطی عصبی نظام کو ذیابیطس سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس قدرتی جز کو nicotinamide riboside این آر کہا جاتا ہے اور اس کی سطح میں عمر بڑھنے کے ساتھ کمی آتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ این آر کی کمی کو دودھ پینے کی عادت سے دور کیا جاسکتا ہے اور اس طرح ذیابیطس سمیت موٹاپے وغیرہ سے تحفظ مل سکتا ہے۔ یہ چوہوں پر کیا گیا۔