الوقت - امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان مگواير نے امریکی صحافی ڈكسٹر فلیكنس سے گفتگو کرتے ہوئے سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر کے بارے میں کہا کہ موجودہ وقت میں قاسم سلیمانی، مغربی ایشیا کے واحد سب سے طاقتور کمانڈر ہیں۔
قدس بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی غیر ملکی میڈیا کی نظر میں مغربی ایشیا کے علاقے میں بہت مؤثر فوجی و شفارتکا ہیں جنہوں نے اپنے فوجی مشوروں کی مدد سے داعش کے تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے میں موثر کردار ادا کیا۔
کمانڈر سلیمانی کی موجودگی اور مشاورتی مدد کی وجہ سے بغداد پر قبضہ کرنے والے دہشت گردوں کو دسیوں کلومیٹر پیچھے تک دھکیل دیا گیا اور موجودہ وقت میں بغداد سے ساٹھ کلومیٹر دور داعش کے دہشت گردوں سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
عراق میں قاسم سلیمانی کا مشاورتی کردار فلوجہ کی آزادی سے مکمل ہو جائے گی اور عراقی فوجیں ایران کی تربیتی مدد سے داعش کے دہشت گردوں کے آخری گڑھ کو بھی فتح کر لیں گی۔