الوقت - افغان طالبان کے نئے سرغنہ منتخب ہو گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی ذرائع نے بدھ کی صبح بتایا کہ افغان طالبان کی کونسل نے مولوی ہیب اللہ آخوندزادہ کو افغان طالبان کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔ ان ذرائع نے اعلان کر دیا ہے کہ طالبان نے اپنے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد سابق سربراہ ملا اختر منصور کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ملا منصور کو امریکیوں نے نشانہ بنایا ہے۔ ہیبت اللہ اخوندزادہ ، ملا منصور کا معاون تھا۔ طالبان کے بہت سے سینئر ارکان کا خیال ہے کہ ہیب اللہ کو اس گروہ میں بہت زیادہ احترام حاصل ہے۔ پاکستانی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب اور سراج الدین حقانی نائب امیر ہوں گے۔