الوقت - مشرق وسطی کے لئے امریکی فوج کے کمانڈر کی شام کی ڈیموکریٹک خلق پارٹی (PYD) کے سربراہ سے ملاقات اس بات کی علامت ہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں نو فلائی زون قائم کرنے کے لئے نئے اقدامات کئے جانے والے ہیں۔
امریکی اس کوشش میں ہیں کہ شمالی صوبے رقہ کے اپنے زیر کنٹرل علاقوں کو توسیع دیں جو چار سال پہلے داعش کے کنٹرول میں تھا۔ اس سے پہلے امریکا کی فضائیہ نے رمیلان ائیرپورٹ پر قبضہ کر لیا تھا جہاں سے زراعت کے لئے استعمال ہونے والے چھوٹے جہاز پرواز کرتے تھے۔ امریکی فوج نے اس علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد رقہ اور حسکہ صوبے میں فاصلہ کھڑا کر دیا۔ امریکا نے داعش سے جد جہد کے بہانے 2014 کے آخر میں صالح مسلم کی قیادت میں شام کے کردیوں سے سیکورٹی کے شعبے میں خفیہ معاہدہ کیا اور وہ چھوٹے صوبے رقہ پر تسلط کی کوشش کر رہا ہے تاکہ رقہ اور حسکہ کے مشترکہ علاقے میں نو فلائی زون قائم کر سکے۔
در ایں اثنا صالح مسلم کے قریبی ساتھیوں نے الوقت سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ (PYD) نے علاقے میں نو فلائی زون قائم کرنے میں مدد کرنے کے لئے امریکا سے موٹی رقم وصول کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے امریکا سے 30 کروڑ ڈالر لیئے ہیں۔ مسلم کے ایک قریبی نے الوقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو فلائی زون ایک دھوکہ ہے جو (PYD) کے زیر کنٹرول علاقوں کو کافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی شام میں امریکی- کردیوں کے تعاون کے سبب ایک طرف سے تو اس پر داعش کے حملہ ہوں کے اور دوسری جانب اسے ایران، روس اور حزب اللہ لبنان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس سے حسکہ کی سیکورٹی صورتحال بدتر ہو جائے گی۔