الوقت - پاکستان نے کراچی نیول ڈاکیارڈ پر حملے کے معاملے میں بحریہ کے پانچ افسران کو سزائے موت سنائی ہے۔
یہ حملہ 6 ستمبر 2014 کو کراچی نیول ڈاکیارڈ پر ہوا تھا۔ سزا پانے والوں میں سب لیفٹیننٹ حماد احمد اور 4 دیگر افسران کو سزا سنائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ کے ان افسران کو دہشت گرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے ، بغاوت اور سازش کرنے کے الزام میں سزا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے حملہ آور پاکستان کے بحریہ جہاز پی این ایس ذوالفقار کو ہائی جیک کرکے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
اس منصوبے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا جس کے دوران دو حملہ ہلاک ہوئے جبکہ چار کو گرفتار کر لیا گیا۔ سزائے موت پانے والے تمام مجرمان اس وقت کراچی سینٹرل جیل میں قید ہيں۔ مجرمین کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پانچوں افسران کو نیول ٹربیونل نے خفیہ ٹرائل کے بعد سزائے موت سنادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیول ٹربیونل نے افسران کے خلاف 12 اپریل کو مقدمے کی شنوائی مکمل کر لی اور سزائیں 14 اپریل کو سنائی گئیں۔