الوقت - دہشت گرد گروہ داعش نے ایک ویڈیو جاری کرکے ہندوستان کو حملوں کی دھمکی دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، 22 منٹ کے اس ویڈیو میں داعش کے ہندوستانی شہریوں کو دکھایا گیا ہے جو ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں مہاراشٹر کے تھانے علاقے کے رہنے والے فہد تنویر شیخ کو دکھایا گیا ہے جو 2014 میں ہندوستان سے شام فرار ہو گیا تھا اور داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ فہد کے ساتھ تین لڑکے اور بھی گي تھے جن میں سے مجید نامی لڑکے کو ہندوستان لوٹنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ویڈیو میں شیخ ہندوستانی عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ہندوستان سے اسلامی حکومت میں شامل ہونے کے لئے مہاجرت کریں۔ تنویر شیخ کہتا ہے کہ ہم ہندوستان واپس جائیں گے، اپنے ہاتھوں میں تلوار لے کر، ہم بابری مسجد، کشمیر، گجرات، مظفر نگر میں مارے گئے مسلمانوں کا بدلہ لیں گے۔ اس دہشت گرد کہتا ہے کہ اس کے ساتھ آیا شمیم ٹنکی نے ایک خود کش کارروائی کی جس میں وہ مارا گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ہندوستانیوں کے پاس صرف تین اختیارات ہیں، یا اسلام قبول کریں، یا جان و مال کی حفاظت کے لئے جزیہ ادا کریں یا پھر مرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں فوج اور رضا کار فورس کے ہاتھوں شکست کھانے کی وجہ سے داعش کو ارکان کی شدید کمی کا سامنا ہے اس لئے وہ ویڈیو پیغامات کے ذریعے سے عام اور سیدھے سادھے لوگوں کو پھسلا آپ کر تنظیم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔