الوقت - اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ یا حماس کے کسی بھی کمانڈر کو شہید کرنے کے بعد، اسرائیلی میڈیا صیہونی حکومت کی ہٹ لسٹ میں درج ناموں کی فہرست جاری کرتی ہے۔
حال ہی میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کے بعد، اسرائیلی اخبار يدیعوت احارنوت نے اسرائیل کی ہٹ لسٹ، عنوان کے تحت ایک فہرست جاری کی ہے اور اس میں کچھ تبدیلی کی ہے۔
اس فہرست میں موجود تصاویر میں سے شہید بدرالدین کی تصویر پر لکھا ہوا ہے، قتل کر دیئے گئے۔
دسمبر 2015 میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر سمیر قنطار کی شہادت کے بعد بھی اس اخبار نے یہی تصویر شائع کی تھی۔ حالانکہ اس وقت شہید بدرالدین مطلوبہ لوگوں کی فہرست میں تھے۔
یدیعوت احارنوت کی طرف سے شائع تصویر میں اب بھی 3 لوگوں کے نام ہٹ لسٹ میں ہیں۔ حماس کے کمانڈر محمد ضف، ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور حزب اللہ لبنان کے شہید کمانڈر شہید عماد مغنيہ کے بڑے بیٹے مصطفی مغنيہ۔
اس سے پہلے اس فہرست میں عماد مغنيہ کے چھوٹے بیٹے کا نام تھا، جن کی شہادت کے بعد اب ان کے مقام پر شہید کے بڑے بھائی کا نام ہے۔