الوقت - افغان عوام نے ایوان صدر کی جانب منتقل ہونے والے ٹی وی ٹیپ بجلی منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔
عوام کے مظاہے اتنے شدید تھے کہ کابل پولیس کو تمام راستوں کو بند کرنا پڑا۔ کابل سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، Tvtap کے نام سے مشہور اس منصوبے پر عوام نے زبردست اعتراض کیا اور انھوں نے ایوان صدر کے سامنے مظاہرے کئے۔ پولیس مظاہرین کی پیشرفت کو روکنے اور ان کو ایوان صدر سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس اہلکاروں نے اسی طرح ایوان صدر کی جانب جانے والی تمام سڑکوں اور راستوں کو بند کر دیا ۔ متعدد سڑکوں کے بند ہوجانے کی وجہ سے کئی مقام پر ٹریفک جام ہو گيا کیونکہ روشنائی تحریک کے مظاہرین بھی اسی وقت مظاہرہ کر رہے تھے۔
حزب وحدت اسلامی کے رہنما اور سابق صدر کے نائب کریم خلیلی نے مظاہرین کو خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ لوہے ہی دیواریں عوام کو ایوان صدر پہنجنے سے نہیں روک سکتیں۔