الوقت - صیہونیوں کے دسیوں مذہبی رہنماؤں نے فلسطینیوں کے قتل عام پر تاکید کی ہے۔
قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی رات ہونے والے ایک جلسے میں دسیوں صیہونی مذہبی رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں فلسطینیوں کے قتل عام کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر وہ فلسطینی جو اسرائیل کا مخالف ہے، موت کا حق دار ہے اور فورا ہی مار دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2015 سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں، بیت المقدس کی شناخت مٹانے کی اسرائیل کی کوششوں اور اسی طرح مسجد الاقصی کے زمان و مکان کے لحاظ سے تقسیم کرنے کے خلااف فلسطینی مسلسل اعتراض کر رہے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے اکتبور 2015 سے اب تک 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور سیکڑوں کو گرفتار کیا ہے۔