الوقت - ایران کے کیڈٹ کالج کے کمانڈر نے عراق اور شام کے لئے اس کالج سے 100 فوجی مشیر بھیجے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مشیر وہاں مشورہ و ٹریننگ کی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
کیڈٹ کالج کے کمانڈر جنرل مرتضی صفاری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہمارے کمانڈر اور ٹرینر، جن کی تعداد تقریبا 100 ہے، شام اور عراق میں دو دو مہینے کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ اپنی تقرری کی مدت پوری کرنے کے بعد وطن لوٹے جبکہ کچھ دوسرے شہید اور زخمی ہوئے۔ اس درمیان مزاحمت کے محاذ کے لیے ضروری کچھ لوگ وہیں رک گئے ہیں۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کا واحد راستہ، اس ملک کے عوام کی رائے کو اہمیت دینا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابري انصاری نے ہفتہ کو تہران میں شہید بدرالدين کے لئے منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی اس بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بارہا یاد دلایا ہے کہ شام کے بحران کا فوجی حل نہیں ہے۔
انہوں نے کچھ ممالک کے فوجیوں کو شام بھیجے جانے کے بارے میں کہا کہ شام کے بحران کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے کیا جانے والا مداخلت، یقینی طور سے اس ملک کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی حکومت کی اپیل پر دمشق کی درخواست کے مطابق فوجی مشیر شام بھیجتا ہے اور یہ کام جاری رہے گا۔
انہوں نے حزب اللہ لبنان کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔