الوقت - شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے امریکا کےایجنٹوں پر حلب میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایجنٹ حلب کے رہائشی علاقوں اور شہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی شامی حکام بارہا اس نکتے پر زور دیا تھا کہ امریکا، تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے بجائے، شام پر فوجی حملے اور دہشت گردوں کی مدد کے لئے پیسے بھیجنے کا سلسلہ و روک سکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے دہشت گردوں کی جانب سے شام کے شمالی حلب میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے بہت سے شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک شام کی فوج دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے دمشق میں اسپین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد سے ملاقات میں زور دیا کہ شامی حکومت کی حکمت عملی، دہشت گردی سے جدوجہد اور ملک میں سیاسی حل کے لئے کوشش جاری رکھنا ہے۔
فیصل المقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام کی فوج کا مقصد، اس ملک میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی فوج دہشت گردوں سے جدوجہد کے ساتھ سعودی عرب، قطر اور ترکی سے بھی جنگ کر رہی ہے۔
اس ملاقات میں اسپین کے وفد کے سربراہ فرتوس گواس نے کہا کہ شام کو شدید فوجی، اقتصادی اور میڈیا وار کا سامنا ہے اور میڈیا وار کا مقصد، علاقے پر امریکی تسلط کو برقرار رکھنا ہے۔