الوقت - سعودی عرب سے غیر ملکی ملازمین کو نکالنے کے عمل کے تحت مزید دسیوں پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب سے نکال دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مزید 49 شہریوں کو بغیر کسی وجہ بتائے سعودی عرب سے نکال دیا گیا۔ یہ دوسری بار ہے کہ جب پاکستان کے شہریوں کو حالیہ دنوں میں سعودی عرب سے نکالا گیا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان کے 120 شہریوں کو سعودی عرب سے نکالا گیا تھا۔
موجودہ وقت میں تقریبا پندرہ لاکھ پاکستانی، سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی بن لادن کمپنی نے اپنے 70 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جنہیں گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھا۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں سعودی عرب سنگین اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے جس کی بنیادی وجہ تیل کی قیمتوں میں تیزی سے ہو رہی کمی کو بتایا گیا ہے۔