الوقت - ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے ڈائریکٹر جنرل يوكيا امانو نے ملاقات کی ہے۔
ویانا میں ہونے والی اس ملاقات میں علی اکبر صالحی نے مشترکہ جامع ایکشن پلان جے سی پی او اے کے نفاذ ہونے کے بعد کے شروعاتی تین مہینوں میں اس بارے میں میں کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس ملاقات میں آئی اے ای اے کے سربراہ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کو چاہیے کہ وہ صرف مشترکہ جامع ایکشن پلان کی بنیاد پر ہی اپنے مواقف کا اظہار کریں نہ کہ دوسروں کی کہی باتوں میں۔
علی اکبر صالحی نے کہا کہ جے سی پی او اے سے متعلق باتیں بہت ہی واضح ہیں لہذا اس بارے میں الگ سے تشریح کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اس ملاقات میں يوكيا امانو نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان جاری مذاکرات کو بہت اہم قرار دیا ۔
اس ملاقات کے بعد آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور ایجنسی کے تعلقات اچھے ہیں۔