الوقت - صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
اسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے طبی ذرائع نے بدھ کو صہیونی مخالف کارروائی کے دوران احمد ریاض عبد العزیز شحادۃ نامی فلسطینی کے شہید ہونے کی اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فلسطینی نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر تین اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا۔
36 سالہ اس فلسطینی کو مقبوضہ فلسطین کے قلنديہ کیمپ کے پاس صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر عہدیدار حسان بدران نے زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف اپنے مطالبات اور اہداف کی تکمیل تک انتفاضہ قدس پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ اکتوبر 2015 کے شروع میں فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں، بیت المقدس کی شناخت کے خلاف ہونے والی سازشوں اور مسجد الاقصی کو زمان اور مکان کے لحاظ سے تقسیم کرنے کے سازشوں کے خلاف اب تک فلسطینیوں کے وسیع مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔ انتفاضہ قدس کے شروع سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 215 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔