:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

ٹرمپ اور امریکہ کے سیاسی کلچر کا انحطاط

Wednesday 4 May 2016
ٹرمپ اور امریکہ کے سیاسی کلچر کا انحطاط

الوقت - امریکہ کا سیاسی کلچر بہت زمانے سے دوسروں کے لئے مثال  سمجھا جاتا رہا ہے لیکن حالیہ مہینوں میں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے وہ پرائمری اسکول ، مافیا اور فحشیات کا ملغوبہ نظر آتا ہے ۔

امریکہ دنیا کی پہلی جمہوریت نہيں تھا لیکن برسوں تک اسے اپنی جمہوریت پر ناز ضرور رہا ہے ، امریکہ کی طرح اپنے حکومتی نظام اور سسٹم کے بارے میں کوئی بھی دوسرا ملک بات نہيں کرتا تھا لیکن اب حالات یہ ہےکہ امریکی سفارت کار دوسروں کو جمہوریت کا سبق سکھاتے وقت انتہائي مضحکہ خیز نظر آتے ہیں ۔ الزام تراشیوں کا زیادہ سلسلہ ریپبلیکن دھڑے میں نظر آتا ہے جو ابراہیم لنکن کی پارٹی  رہی ہے ۔

ریپبلین امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور پھر جوابی طور پر ٹیڈ کروز کی بیوی کے بارے میں بیانات  ایک دوسرے کے ناجائز تعلقات کا ذکر ، دھوکہ باز ، جھوٹا اور اس طرح کی گندی گالیاں اس بار کے صدارتی انتخابات کے مقدماتی مرحلے میں سب کچھ نظر آتا ہے اور مار پیٹ میں تو ٹرمپ کے نزدیک کوئي مضائقہ ہی نہيں ہے ۔ انہوں نے اپنی ریلی میں اپنے حامیوں کی جانب سے مار کھانے والوں کو نقد تاوان ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ انہوں نے مشکل سوالات کرنے والی ایک خاتون صحافی کے بارے میں بھی فحش بیان دیا جبکہ جسمانی طور پر معذور ایک صحافی کی کھل کر مذاق اڑایا ۔ مختصر طور پر یہ کہا جا سکتا ہےکہ امریکہ اس وقت صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن کا بھی شکار ہو گیا ہے ۔

نفرت انگیز حکمت عملی صرف انتخاباتی مہم تک ہی محدود نہيں ہیں بلکہ اب اسے قانونی شکل دے دی گئی ہے ۔ اس کے لئے سر فہرست دو امیدوار ہی ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ یہ امیدوار ، امریکہ میں شرافت ، ایمانداری ، امن پسندی اور شفافیت جیسے اقدار  میں انحطاط کے عمل کی پیداوار ہیں البتہ ریپبلیکن پارٹی اس حالت کی زیادہ ذمہ دار ہے اور اب خود ٹرمپ کا یہ کہنا ہےکہ ریپبلیکن کے پاس اس کے علاوہ کوئي راستہ نہیں ہے کہ وہ انہیں جنرل الیکشن میں اپنا امیدوار بنائيں ۔ اس صورت میں الیکٹرورل شکست اس پارٹی کو اپنی حالت پر غور کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ اس وقت یہ پارٹی اس عوامل کا پتہ لگائے گی جن کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہوئي ہے  اور پھر جو تبدیلیاں ہوں گی وہ یقینی تمدن و تہذیب کے عنصر کے ساتھ ہوں گی کیونکہ اس پارٹی کا امریکہ کے آئین کے ساتھ گہرا رشتہ ہے ، امریکہ کے حامیوں کی بس یہی خواہش ہے۔ 

ٹیگ :

امریکا انتخابات ٹرمپ ہیلیر کلنٹن

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

دمشق میں جواد ظریف اور بشار اسد کی ملاقات

دمشق میں جواد ظریف اور بشار اسد کی ملاقات