الوقت - جمعرات کو امریکی نائب صدر جو بائیڈن غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچے ۔
انھوں نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی اور داعش کے خلاف جنگ میں مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر کے اس دورے کا مقصد سیاسی بحران کو حل کرنے میں عراقی لیڈروں کی مدد کرنا ہے۔ اگر یہ بحران سنگین ہوا تو داعش کے خلاف جاری کاروائیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ بغداد میں وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں انھوں نے عراقی لیڈروں کو متحد ہونے پر تاکید کی۔
در ایں اثنا ملک بھر میں سیاسیا اصلاحات کے لئے ہونے والے حالیہ مظاہرے بغداد حکومت کے لئے درد سر بن گئے ہیں۔ مقتدی الصدر کی قیادت میں احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر باراک اوباما نے داعش کے خلاف لڑائی میں مدد کے لئے مزید ڈھائی سو فوجی عراق بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔