الوقت - ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریز کے درمیان نئی دہلی میں گفتگو شروع ہو گئی ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریوں نے پٹھان کوٹ حملے کے بعد اپنے پہلے باضابطہ دوطرفہ مذاکرات کے دوران حملے کی تحقیقات اور مسئلہ کشمیر سمیت کئی پیچیدہ مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گفتگو کی۔ پاکستانی فریق نے کشمیر کو بنیادی مسئلہ قرار دیا ہے۔
ہندوستان کے سکریٹری خارجہ ایس جےشنكر نے دار الحکومت نئی دہلی میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورے پر گئے اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چودھری سے ملاقات کی جس کے بعد پاکستانی فریق نے کہا کہ اس کے سکریٹری خارجہ نے زور دیا کہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے جس کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے جذبات کے مطابق مناسب حل نکالے جانے کی ضرورت ہے۔ اس اجلاس پر ہندوستانی فریق نے کوئی فوری رسمی بیان نہیں دیا۔