:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

اگر ایران نہ ہوتا تو دو ملکوں میں دہشت گردوں کی حکومت ہوتی

Saturday 23 April 2016
اگر ایران نہ ہوتا تو دو ملکوں میں دہشت گردوں کی حکومت ہوتی

الوقت - ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نےکہا اگر ایران نہ ہوتا تو دو ملکوں پر داعش کی حکومت ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے علاقے میں دہشت گردوں کی حکومت کے قیام کی سازش پر پانی پھیر دیا۔  صدر روحانی نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد عراق اور شام میں حکومت قائم کرنا چاہتے تھے اور اگر ایران نہ ہوتا تو دنیا کو دہشت گرد گروہ نہیں بلکہ دہشت گرودوں کی دو حکومت کا سامنا ہوتا۔

صدر روحانی نے ماحولیات، دین و ثقافت عنوان کے تحت منعقد بین الاقوامی سیمینار میں اپنی تقریر میں کہا کہ انسانی معاشرے میں، ماحولیات کی حفاظت کی ثقافت کی توسیع میں، دین بہت مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو تہران میں منعقد اس سیمینار میں کہا کہ ماحولیاتی تمام مذاہب کے پیروں کاروں کے درمیان اتحاد کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ماحولیات کی حفاظت کے لئے اعتدال اور قدرتی ماحولیات کے خلاف پرتشدد سلوک سے پرہیز کرنا چاہئے۔  حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کی حفاظت سب کی اہم انسانی، سماجی اور ثقافتی ذمہ داری ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ایندھن کے استعمال اور عالمی سطح پر خاص طور پر 17 ویں سے 20 ویں صدی کے درمیان مسلسل جنگوں سے قدرت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔
ڈاکٹر روحانی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ تمام ادیان و مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ زمین کی حفاظت تمام انسان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا، ماحولیات، عالمی امن، انتہا پسندی و تشدد سے مقابلہ اور دہشت گردی سے جدوجہد وہ نکتہ ہے جو ادیان الہی کے پیروکاروں کے درمیان اتحاد کا سبب بنتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایران دنیا کو میانہ روی کا پیغام دینا چاہتا ہے اور ہمیشہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ انسانیت کی نجات انتہا پسندی سے پرہیز اور میانہ روی میں ہے۔
ڈاکٹر روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایسی سر زمین قرار دی جہاں مختلف مذاہب کے پیروکار امن کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر صدیوں سے مختلف مذاہب کے لوگ میل جول اور اخوت کے ساتھ رہتے آئے ہیں اور جنہیں ایران کی جانب سے دی گئی قربانی کا علم نہیں ہے وہ آج دیکھ رہے ہیں کہ ایران قول و فعل دونوں ہی اعتبار سے دنیا میں تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کا علمبردار ہے۔

ٹیگ :

ایران داعش ماحولیات

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے