الوقت - پاکستان کے کئی علاقوں میں سرگرم چھوٹو گینگ کے اراکین نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
اطلاعات کے مطابق، اس سے پہلے چھوٹو گینگ کو ہتھیار ڈالنے کے لئے پیر تک کی مہلت دی گئی تھی جس کے ختم ہونے سے بعد فوج نے وسیع آپریشن کا اعلان کیا تھا ۔
چھوٹو گینگ نے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کا 22 دنوں تک ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ہتھیار ڈالنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے چھوٹو گینگ کے افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ نے ضرب آہن آپریشن شروع ہونے کے بعد 24 مغوی پولیس اہلکاروں کو بھی آزاد کر دیا۔
اس سے پہلے پولیس ذرائع کا کہنا ہے چھوٹو گینگ مغوی اہلکاروں کو اپنے بچوں اور خواتین کی خفاظت کے لئے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ نے یرغمال پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ اور کچھ ساتھیوں کے ساتھ دبئی فرار کے لئے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا تھا جسے سیکورٹی اہلکاروں نے مسترد کر دیا۔