الوقت - ایران کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران پر عائد غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے ایرانی عوام کو واضح طور پر ظاہر دکھائی دینے چاہئے۔
جرمن میگزین اشپيگل کے نامہ نگار پیٹر مولر کو تہران میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی حکومت کو ایران اور یورپ کے دو طرفہ تعلقات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران اور عالمی برادری کے درمیان تجارتی لین دین کی راہ میں مانع تراشی نہیں کرنی چاہئے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے دہشت گردوں کی مالی امداد کے سلسلے میں منی لانڈرگ سے جدوجہد کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور اب وہ مغرب کی جانب سے جامع ایکشن پلان یا جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کا انتظار کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شام کے عوام اور حکومت کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتوں کو شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے شام کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دینا چاہئے۔