الوقت - شام کے الیکشن کمیشن نے ملک کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن کے سربراہ ہشام الشعار نے ایک پریس کانفرنس میں پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کے ذیلی الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد ہمیں نتائج کی اطلاع دی۔
نتائج کے مطابق، 8834994 لوگوں کو حق راي دہی حاصل ہے جبکہ 585444 افراد نے اپنے حق رای دہی کا استعمال کیا۔ اس طرح سے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں 57.56 فیصد ووٹ پڑے۔
شام کے پارلیمانی انتخابات بدھ کر جنیوا میں امن مذاکرات کے ساتھ ہی شروع ہوئے تھے۔ امریکا اور فرانس سمیت کچھ ممالک نے ان انتخابات کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔