الوقت - سعودی عرب میں واقع ایک کیمکل پلانٹ میں آگ لگنے سے 12 افراد کی موت ہو گئی اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنیسی سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ جوبیل یونائٹیڈ پیٹروکیمیکل میں ہفتے صبح قریب 11 بج کر 40 منٹ پر آگ لگی۔
نیوز ایجنسی نے کمپنی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فیکٹری میں بحالی کے کام کے دوران آتشزدگی ہوئی ۔ کمپنی نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے گھنے سیاہ دھواں اٹھے جس کی وجہ سے فیکٹری میں دیکھ بھال کا کام کرنے والے ٹھیکیداروں کی موت ہو گئی۔
جوبیل کے صنعتی زون کے ترجمان عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کیمکل سے جھلس کر ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 6 کی حالت بہت تشوشیناک ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بیشتر صنعتی لیبر غیر ملکی ہوتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر غیر ملکی مزدور ہوں گے۔