الوقت - ہندوستان اور فرانس کے درمیان رافیل سودے پر آخری مہر لگ گئی ہے۔ اس نئے معاہدے کے تحت ہندوستان 780 ملین یورو (تقریبا 60 ہزار کروڑ روپے) میں 36 رفیل لڑاکا طیارے فرانس سے خریدے گا۔
اس معاہدے پر تین ہفتوں میں دستخط ہوں گے اور ہندوستان کو طیاروں کی پہلی کھیپ ملنے میں کم از کم 18 مہینوں کا وقت لگے گا۔
فرانس نے شروعات میں اسلحے کے نظام سے مکمل طور پر مسلح 36 جنگی طیاروں کے لئے 11 ارب یورو کا مطالبہ کیا تھا۔ قیمتوں کے مسئلے پر ہی یہ سودا تاخیر کا شکار تھا جو اب صاف ہو گیا ہے۔
یہ سمجھوتہ ایسے وقت میں ہوا کہ جب تقریبا چار مہینے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔
جب 25 جنوری کو اس معاہدے پر دستخط ہوئے تو رافیل کمپنی کی طرف سے کہا گیا کہ ہم اس اقدام سے بہت خوش ہیں اور ہم اگلے چار ہفتوں میں اس ڈیل کو فائنل کرنے میں فرانس کی حکومت کی مدد کریں گے۔
اس معاہدہ میں 50 فیصد آف سیٹ فراہمی، چھوٹی ہندوستانی کمپنیوں کے لئے کم سے کم تین ارب یورو کی تجارت مہیا کرنے اور آفسٹوں کے ذریعے ہندوستان میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کرنے جیسی شقیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے پاس جنگی طیاروں کی کمی ہے اور اگر جلد ہی اس کمی کو پورا نہیں کیا تو اس کے لئے آپریشنل ذمہ داری مشکل ہو جائے گی۔